LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر محکمہ خزانہ نے برطرف 15 ضلعی اکاؤنٹس افسران سے 40 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 595 روپے وصول کرنے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن سے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست

وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر محکمہ خزانہ نے برطرف 15 ضلعی اکاؤنٹس افسران سے 40 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 595 روپے وصول کرنے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن سے ایف آئی آر درج کرنے درخواست کردی ہے محکمہ خزانہ نے ایک ماہ قبل ضلعی اکاؤنٹس افسران کو مذکورہ رقم کی بیقاعدگی پر پہلے معطل کیا ایک ماہ تک تحقیقات کے بعد انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا اب ان برطرف 15 اکاؤنٹس افسران سے مذکورہ رقم کی وصولی کے لئے محکمہ خزانہ نے محکمہ اینٹی کرپشن سے باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے محکمہ خزانہ کی درخواست پر چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن کو ایک مراسلہ بھیج کر درخواست کی ہے کہ ان 15 اکاؤنٹس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں تاکہ ان سے خورد برد کی گئی رقم وصول کی جائے کیونکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریری حکم جاری کیا ہے اس حکم پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور اس کی رپورٹ چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن کو فراہم کی جائے برطرف اکاؤنٹس افسران میں فیاض علی سولنگی ، غلام رسول بیہن ، محسن علی دل ، امیر بخش بوزدار ، شاہنواز بُوک ، محمد عرفان سولنگی ، غلام سروس پنہیار ، علی محمد میمن ، انور علی ہالیپوٹو اور دیگر شامل ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com