تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی ایوان میں واپس آنے کو بے تاب ہیں،پی ٹی آئی کے متعدد مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ایوان میں واپس آنے دینے کی اپیل کر دی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اراکین کی جانب سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پیغام بھی پہنچایا گیا ہے کہ ایوان میں واپس آ کر مل کر ساتھ چلنے کو تیار ہیں،اراکین کی جانب سے اسپیکر کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایوان کے اندر کسی بھی قسم کی قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے۔مستعفی اراکین کا موقف ہے کہ عدالت نے استعفے نامنظور قرار دیئے،اسپیکر بھی تعاون کریں، دوسری جانب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر قومی اسمبلی کے قانونی ماہرین اور وزارت قانون سے استعفوں پر رائے مانگ لی۔