LOADING

Type to search

کرائم نیوز

سٹی کالج پیراگون سٹی میں سٹوڈنٹس گروپس میں لڑائی

غنڈہ گردی کی انتہا سٹوڈنٹ کے گھر دھاوا،زدوکوب کیا گیا

لاھور(نبیلہ اکبر) لاھور پیراگون سٹی کالج میں سٹوڈنٹس گروپس کی غنڈہ گردی کی گئی سٹوڈنٹس گروپس کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرتی ھوئی گھروں تک پہنچ گئی۔ سٹوڈنٹس کے ایک گروپ کا پیراگون سٹی میں ہی رھائشی ایک سٹوڈنٹ ابوبکر کے گھر دھاوا، توڑ پھوڑ کی اور سٹوڈنٹ ابوبکر کو شدید ذدوکوب کیا اسکے سینے پر پسٹل تان لیا۔ موٹرسائیکل کے وائر لاک اور پسٹل کے بٹ سے اسے مارا پیٹا۔ مقامی لوگوں کے اکٹھے ھونے پر وہ لڑکے بھاگ گئے لیکن ان کا ایک ساتھی پکڑا گیا جبکہ ایک لڑکا اپنی موٹرسائیکل ھونڈا 125 چھوڑ کر بھاگ گیا۔ سٹوڈنٹ ابوبکر کے والد کی طرف سے فوری اس واقعہ کی اطلاع سٹی کالج کے پرنسپل کو بھی دی گئی۔ کالج کے پرنسپل نے کالج میں لڑائی سے لیکر سٹوڈنٹ ابوبکر کے گھر پر حملے تک کے متعلق کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی پولیس کو اس واقعہ کے متعلق آگاہ کیا۔کالج کے پرنسپل کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی سے بھی انکار۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com