ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار
ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، ملزم سے 40کلو گرام چرس اور 15کلو گرام افیون برآمد ہوئی، ملزم نے تعلیمی اداروں سمیت جڑواں شہروں کے مختلف حصوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے دیگر اضلاع میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلر زبیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 40کلو گرام چرس اور 15کلو گرام افیون برآمد ہوئی،ملزم نے تعلیمی اداروں سمیت جڑواں شہروں کے مختلف حصوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے دیگر اضلاع میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس لے لی گئی ہے، ملزم سے تفتیش کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالد ہمدانی کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔