LOADING

Type to search

Uncategorized

نگران وزیر اعلی محسن نقوی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متحرک، انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی یا جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا: محسن نقوی
تمام کمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز متعلقہ شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں
انتظامی و پولیس افسران کو ذاتی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات دور کرکے ہر ماہ وزیر اعلی آفس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
ہر شکایت کے ازالے پر ہونے والی پیشرفت سے متعلقہ اوورسیز پاکستانی کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے اور مسائل کے حل کیلئے ٹائم فریم بنایا جائے
لاہور4جون: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی پولیس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سسٹم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کریں۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ تمام کمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز متعلقہ شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ نگران وزیر اعلی نے انتظامی و پولیس افسران کو ذاتی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات دور کرکے ہر ماہ وزیر اعلی آفس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر شکایت کے ازالے پر ہونے والی پیشرفت سے متعلقہ اوورسیز پاکستانی کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے اور دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹائم فریم بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہر شکایت کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔پورٹل، فون یا بذریعہ ڈاک آنے والی شکایات پر روایتی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی آفس میں بھی متعلقہ افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کو مانیٹر کریں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی یا جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک وطن کے سفیر ہیں اور ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com