LOADING

Type to search

کرائم نیوز

صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں

 صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں ۔ انہونے کہا کہ جیکب آباد اور کشمور میں ایم این اے کی نشستیں نہ بڑیں تو بڑے سخت مقابلے ہوں گے ۔ میر شبیر احمد خان بجارانی نے مزید کہا ہے کہ تنگوانی کی صوبائی نشست سردار میر محبوب علی خان بجارانی کے حوالے کردیا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ ٹھل کے لوگوں نے ہمیشہ عزت بخشی ہے ۔ میرے والد محترم مرحوم میر ہزار خان بجارانی کے ٹھل میں خدمات ہیں انہوں کہا کہ ٹھل کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے ۔ شبیر علی خان نے کہا کہ کشمور کی ایم این اے نے ہمارے اور ایم پی اے چیف سردار غلام عابد خان سندرانی کے علاقے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرائے ۔ میر شبیر علی خان نے مزید کہا ہے کہ ایم این اے نے کشمور میں ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔ میر شبیر علی بجارانی نے کہا ہے کہ جیکب آباد کے پیپلز پارٹی کے جانب سے بڑے سیاسی رہنماؤں کو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں ملیں گے اور وہ ضرور مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ شبیر علی خان بجارانی نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے امید ظاہر کیا ہے کہ وہ کشمور کے ایم این اے کے نشت پر ٹکٹ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد میر ہزار خان بجارانی کی پارٹی کے لئے قربانیاں ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com