LOADING

Type to search

کرائم نیوز

کراچی میں نجی یونیورسٹی کی وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی یونیورسٹی کی وین کو  ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے وین کی چابی نکال کر پھینک دی اور 15 منٹ تک واردات کرتے رہے۔

ڈاکو  وین میں موجود طالبات اور اساتذہ سے موبائل فون، نقدی اور  دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ طالبات اور اساتذہ کے مطابق واردات موٹر سائیکل سوار  2 ڈاکوؤں نے کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور سی سی ٹی وی  فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com