وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی کی ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی نے بدھ کو عراق کے سرکاری دورے کے موقع پر ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستانی زائرین کےلیے عراق میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولت مرکز قائم کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش بھی کی