اسلام آباد(اردو ٹائمز) حکومت نے 3 اہم ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کے ماتحت تین ادارے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ مالی سال 2022-23کی مالیاتی اور قرض پالیسی اسٹیٹمنٹس ، قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق جن اداروں کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے ان میں نیشنل کمیشن برائے چائلڈ ویلفیئر ، نیشنل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر اور امپلی مینٹیشن آف نیشنل لائن آف ایکشن فار چلڈرن شامل ہیں ۔ ان اداروں کے سول سرونٹس کو سرپلس پول میں شامل کر لیا جائے گا ۔ کابینہ نے سابق نیول چیف امجد خان نیازی کو سعودی عرب اور ملائیشیا سے ایوارڈز وصول کرنے کی اجازت دیدی ۔ انسانی حقوق ڈویژن کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائیاسٹیٹس آف ویمن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ۔