LOADING

Type to search

قومی

راولپنڈی(اردو ٹائمز) سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر پنجگور میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پنجگور میں آپریشن 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کو کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملزموں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com