LOADING

Type to search

قومی

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ضمنی انتخابات: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ مکمل

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی نتے پنجاب اسمبلی کی دو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست کے علاوہ تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں 21 اپریل کو قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی این اے 148، پی پی 266 اور پی پی 268 میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ جبکہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو صرف یوسف رضا گیلانی کی خالی کردہ نشست این اے 124 پر سپورٹ کرے گی۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کو این اے 148، پی پی 266 اور پی پی 268 کے علاوہ تمام حلقوں میں سپورٹ کرے گی۔این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی، پی پی 266 سے علمدار قریشی اور پی پی 268 سے ممتاز چانگ میدان میں اترے ہیں۔ تعاون کے بدلے مسلم لیگ (ن) یوسف رضاگیلانی کی خالی کردہ نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com