LOADING

Type to search

قومی

اسلام آباد(اردو ٹائمز) اعترافِ فن لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا تقریب 23 ،اپریل 2024ء کو منعقد کی جائے گی

پیرسید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا کی فنی اور تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے “اعترافِ فن” کی تقریب 23،اپریل 2024ء کو منعقد کی جائے گی – پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار، تخلیق کار اور زندگی کے دیگر شعبہ جات کے افراد اور شخصیات اظہار خیال کریں گی – نامور فنکار، ماڈلز محمد کمال پاشا کی تحریر کردہ فلموں کے گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ انکی تخلیق کردہ فلموں کے سین پر مبنی “شو ریل” تقریب کا اہم حصہ ہو گی –
اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ” اعترافِ فن “کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – نامور فنکار ، گلوکار کامیڈین پرفارمنس کریں گے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com