بہاولنگر(اردو ٹائمز) بہاولنگر/ایس ایچ او ، اے ایس آئی پولیس اہلکار گرفتار
بہاولنگر : ایس ایچ او تھانہ مدرسہ پولیس پارٹی کی جانب سے چک سرکاری میں چھاپے کا معاملہ
بہاولنگر : ریڈ کرنیوالے ایس ایچ او سب انسپکٹر رضوان عباس ، اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا
بہاولنگر : ایف آئی آر فرائض میں غفلت برتنے غیر قانونی محبوس رکھنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج
بہاولنگر : ڈی پی او نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا
بہاولنگر : ایف آئی آر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے
بہاولنگر : اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاران کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر رفاقت کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا
بہاولنگر : اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا
بہاولنگر : اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیا
بہاولنگر : ایس ایچ او رضوان عباس پولیس اہلکار مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوگئے
بہاولنگر : ایس ایچ او پولیس ٹیم نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے تشدد کیا
بہاولنگر : بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنالیا
بہاولنگر : کمرے میں بند کرکے ایس ایچ او رضوان عباس کی ویڈیو بھی بنائی
بہاولنگر : بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
بہاولنگر : ایلیٹ فورس پولیس نے ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر پولیس اہلکار کو آزاد کروالیا گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے گرفتار کرلیا
بہاولنگر : پولیس اہلکاروں نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرکے ساتھ لےگئے
بہاولنگر : پولیس نے تھانہ مدرسہ میں محمد انور جٹ اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی
بہاولنگر : پولیس نے آرمی ملازم خلیل اسکے بھائی ادریس والد انور اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا
ہاولنگر : پولیس نے آرمی ملازم محمد خلیل اسکے بھائی محمد ادریس اور والد محمد انور کو گرفتار کرنے کے باوجود عدالت بھی پیش نہیں کیا
بہاولنگر : دوسری جانب ایس ایچ او رضوان عباس دیگر پولیس اہلکار کی کمرے میں بند بنائی ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی