رحیم یارخان(اردو ٹائمز) سرپرست اعلیٰ نیشنل پریس کلب اسلام آباد وشیرصحافت راناعمران لطیف کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد
سرپرست اعلیٰ نیشنل پریس کلب اسلام آباد وشیرصحافت راناعمران لطیف کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، صدرقیصرغفورچوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت اورگورننگ باڈی کے عہدیداران وممبران پریس کلب نے ان کااستقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پرراناعمران لطیف نے پریس کلب کے نومنتخب صدرقیصرغفورچوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت اوران کی گورننگ باڈی کے عہدیداران وممبران مجلس عاملہ کومبارک باددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے راناعمران لطیف نے کہاکہ صحافیوں کااتحادوقت کی اہم ضرورت ہے اورہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صحافیوں کومتحدومنظم کیاجائے اوران کے مسائل کواعلیٰ ایوانوں تک پہنچایاجائے انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام پریس کلبزکوآپس میں جوڑنے اوران کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کاایک بڑاپریس کلب ہے اوراس کاشمارپاکستان کے بڑے پریس کلبزمیں ہوتاہے انشاء اللہ ہماری سرپرستی اورمکمل تعاون ڈسٹرکٹ پریس کلب کی گورننگ کے باڈی کے ساتھ رہے گا، ممبران پریس کلب کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں اوراہم اسلام آبادسے ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے مسائل کے لیے آوازاٹھائیں گے، اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری اورجنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت نے کہاکہ راناعمران لطیف کی مثبت صحافت کے فروغ اورصحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ بہترین خدمات رہی ہیں انہوں نے ہمیشہ تمام پریس کلبزکوآپس میں جوڑنے اورصحافیوں کے اتحادواتفاق کے لیے کیاہے جس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پرراناعمران لطیف نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے کیفے، آڈیٹوریم سمیت تمام بلڈنگ کاتفصیلی معائنہ کرتے ہوئے خوشی کااظہارکیااوراپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرمحمدسمیع، راناخالد، توقیرخان ایڈووکیٹ، جہانگیرحسین، نائب صدرپریس کلب افتخارحسین چوہدری، ممبران پریس کلب حافظ فلک شیرسندھو، میاں سہیل نسیم، بلال حبیب، اعجازخان ودیگرموجودتھے۔
رحیم یارخان: سرپرست اعلیٰ نیشنل پریس کلب اسلام آباد وشیرصحافت راناعمران لطیف کاڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے دورہ کے موقع پرصدرقیصرغفورچوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت کے ہمراہ گروپ فوٹو، محمدسمیع، راناخالد، توقیرخان ایڈووکیٹ، جہانگیرحسین ودیگرموجودہیں۔