LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) اسلام آباد ٹریفک پولیس کاعوام الناس کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ایک اور اہم اقدام

گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کا فیصلہ،
ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی دستے تمام بس اڈوںاور دیگر مقامات پر تعینات ،شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا اور ان کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام الناس کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور مو¿ثربنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد نے تما م زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی کہ گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں جائیںاور جرمانوں کے ساتھ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا جائے،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی دستے تشکیل دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کے لاری اڈوں،بس اسٹاپس،ویگن اسٹاپ اور شہر کے مختلف مقامات پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز اور گاڑیوںکے خلاف موثر کارروائی عمل میں لا رہے ہیں،ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com