LOADING

Type to search

قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) زہر دیئے جانے کے خدشے پر بشریٰ بی بی نے درخواست دیدی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زہر دیئے جانے کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
بشریٰ بی بی کو خدشہ ہے کہ انھیں خوراک کے ذریعے زہر دیا جاسکتا ہے۔
سابق خاتون اول نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
وکیل شعیب شاہین کے ذریعے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔
بشری بی بی کا کہنا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہوسکتا ہے۔
انھوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت شوکت خانم یا کسی پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com