پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف 10 جون کو کھیلے گا
اکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف 10 جون کو کھیلے گا۔ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 10 سے 17 جون تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔
پاکستان اپنا گروپ کا پہلا میچ جاپان کے خلاف 10 جون کو کھیلے گا، دوسرا میچ تھائی لینڈ 11 جون کو، تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 12 جون کو، چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف 13 جون کو اور پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔
سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن میچز 17 جون کو ہونگے۔ قومی ٹیم کی قیادت حامنہ ٹیم کریں گی دیگر کھلاڑیوں میں حیا گل، زینب شجاعت،ارشیہ،ایمن محمود، الویرا کاشف، زینب راحیل، مقدس فاطمہ اور ماہین علیم شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری انجام دیں گے جبکہ ان کی معاونت نیشا سلطان کریں گی۔