وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی سے ملاقات
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی کو ملک میں منافع بخش کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں۔
انہوں نے یہ بات لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد کو اپنے ملک میں منافع بخش کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے اور سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود برطانوی کاروباری اشخاص نے بہت کامیابی حاصل کی، ملک کی تعمیر وترقی میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ نوید قمر نے کہا کہ پاکستان کی برطانیہ میں برآمدات 2 بلین ڈالر کے تاریخی سنگ میل کو عبور کر چکی ہیں، یہ شاندار کامیابی 197 فیصد کے غیر معمولی اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔