LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد کے چہرہ چھپانے پر عون چوہدری کا ردعمل

 استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری کے چہرہ چھپانے پر عون چوہدری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو یہ لوگ جسٹیفائی نہیں کرسکیں گے، میں نے چہرہ چھپاتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ، فواد چوہدری عنقریب سامنے آئیں گے اور وضاحت کریں گے ، چہرہ چھپانے والی ایسی کوئی بات نہیں ۔عون چوہدری نے مزید کہا کہ چند روز بعد جہانگیر ترین اسلام آبادآئیں گے، مزیدلوگ جماعت میں شمولیت اختیار کرینگے، بہت سارے لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی زیدی پی ٹی آئی کے بانی رکن میں سے تھے، عامر کیانی 30 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی میں بال سفید کرلیے، یہ لوگ پہلے بھی جیتے تھے، اب بھی الیکشن میں جیت جائیں گے، اپنی محنت سے یہ لوگ جیت کر دکھائیں گے، ہم نے نفرت کی سیاست نہیں کرنی، ہم نفرت کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم سب چاہتے ہیں اپوزیشن اور حکومت مل کر آگے چلے، ملک ترقی کرے۔ خیال رہے کہ آج جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فواد چوہدری کو پچھلی صفوں میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے، وہ اپنے ہاتھوں سے منہ بھی چھپا رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com