پرتشدد واقعات کی تحقیقات اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ
حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف نو مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو اوورسیز پاکستانیز کی شناخت ہوگئی، تحقیقات کے سلسلے میں کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
دوسری جانب ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کرپشن پر ہوئی اگر وہ سچے ہوتے توعدالت سے کلین چٹ لیتے مگر اس نے اپنے لوگوں کو اکسایا۔ اس کے ناقابل تردید شہادتیں موجود ہیں۔
ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں پر اب قانون اپنا راستہ لے رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کو حملوں کیلئے تیار کیا۔ ثبوت موجود ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹھگوں کے گروہ کو اکسایا۔ ٹھگوں کے گروہ نے شہدا کی یادگاروں اور قبروں پر حملہ کیا