وزارت داخلہ نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دیدی
وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کو امریکی قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی قونصلیٹ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔
خدیجہ شاہ کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت خارجہ کے ذریعے وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد خدیجہ شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما پولیس سے بچنے کیلئے کئی روز تک روپوش بھی رہی تھیں