اسلام آباد(اردو ٹائمز) صدر پی ٹی آئی اسلام آبادعامرمغل کی پاکستان بھرکے نوجوانوں کو 15اکتوبر کا احتجاج لیڈ کرنے کی دعوت
تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامرمغل نے پاکستان بھر اور بالخصوص اسلام آباد راولپنڈی کے نوجوانوں کو 15اکتوبر کا احتجاج لیڈ کرنے کی دعوت دیدی۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد سے جو بھی عہدیدار یا ٹکٹ ہولڈر اس تحریک کو فرنٹ سے لیڈ نہیں کریگا، وعدہ کرتا ہوں اسے قومی یا صوبائی اسمبلی تو دور کونسلر اور چیئرمین کا ٹکٹ بھی نہیں لینے دوں گا ۔