LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ٹورنٹو(اردو ٹائمز) کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا، کینڈا نے اتنا بڑا اقدام ملک میں پرتشدد بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کی طرف سے نئی تفصیلات کے انکشاف کے بعد اٹھایا۔

بھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینڈا پہلے بھی بھارت کو انتباہ کرچکا تھا، چھ سفارتکاروں کے بے دخلی کے اطلاع پر بھارت نے انھیں واپس دہلی بلوالیا، کینڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے، ذرائع سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے ،کینڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com