LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

کوالالمپور(اردو ٹائمز) ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کے مشیر کا بتانا ہے کہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جب کہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com