رحیم یارخان(اردو ٹائمز) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنماء چوہدری جعفراقبال اور سینئر صحافی رانا عمران لطیف کی ملاقات، سیاسی صورت حال اورصحافیوں کودرپیش مسائل بارے تبادلہ خیال
:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئرمرکزی رہنماء وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی سینیٹرچوہدری محمدجعفراقبال سے اسلام آبادکے سینئر صحافی اوراینکرپرسن رانا عمران لطیف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اورصحافیوں کودرپیش مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان قیصرغفورچوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدجعفراقبال نے کہاکہ پاکستان خطے کا اہم ملک اور اسلامی دنیا کی سب سے بڑی عسکری طاقت ہے جس کا دفاع ناقابل تسخیر اور مستقبل روشن و تابناک ہے پاکستان کے بدخواہوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو نگی پاکستان میں بسنے والا ہر فرد جاں نثاری کے جذبہ سے سرشار ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں صحافیوں کاکردارانتہائی اہم ہے کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ،ہم ان کے کردارکوسراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم(ن) کی قیادت عوامی خدمت میں ثانی نہیں رکھتی، ماضی گواہ ہے کہ جماعت نے ملک کو ہمیشہ ترقی دی اورعوام کا معیار زندگی بلند کیا۔ موجودہ حکومت بھی اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہی ہے‘ نامساعد حالات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ تمام حاصل وسائل عوامی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں، جنہوں نے پارٹی صدر محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کا پختہ تہیہ کررکھا ہے۔ راناعمران لطیف نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی نوک جھونک ہے جسے سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ختم کرنا ہو گا، یہ وقت باہمی اختلافات کو ہوا دینے کا نہیں ،بلکہ متحد ہو کرملکی استحکام و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے سرفراز کررکھاہے، ہمیں خود انحصاری اختیار کرکے اپنے وسائل کو کارآمد بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے جو معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام کی آواز حکمرانوں تک پہنچانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں ،حکومت کوچاہیے کہ صحافیوں کے مسائل کوختم کرے اورانہیں تحفظ فراہم کرے۔
صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری نے کہاکہ سیاسی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کوداؤپر لگانے والوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گا، موجودہ ابتر حالات میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو ملکی مفادات کی تکمیل پر توجہ دینی چاہئے۔ ملک کے عوام بھی محب وطن اور جاں نثار ہیں جن کی