LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور ( ملک رضوان چوہان ) تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیر خان,ڈھیریاں کے رہائشی انجم کی پانچ سالہ بچی زرنیشہ کو نامعلوم افراد نے گھر کے پاس اٹھانے کے بعد بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریبی کھتیوں میں پھینک دیا

ہری پور ( ملک رضوان چوہان ) تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیر خان,ڈھیریاں کے رہائشی انجم کی پانچ سالہ بچی زرنیشہ کو نامعلوم افراد نے گھر کے پاس اٹھانے کے بعد بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریبی کھتیوں میں پھینک دیا.معصوم بچی لواحقین کو تلاش کے دوران کھیتوں سے ملی,جسے گلے میں رسی ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی.زرنیشہ کو کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جسے بعد ازاں حالت مزید نازک ہونے پر ایبٹ آباد کمپلیکس منتقل کر دیا.بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے.علاقہ عوام سمیت ضلع بھر کے عوام کی جانب سے انسانیت سوز واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز,دن کے وقت گھر سے باہر نلکی تھی اور لاپتہ ہونے کے بعد عصر کے وقت قریبی کھیتوں سے ادھ موئی اور شدید زخمی ملی تھی.جس کے گلے میں پھندہ لگا ہوا تھا.پولیس کی جانب سے مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سفاک ملزمان کی تلاش شروع کر دی.اصل حقائق جلد منظر عام پر ہوں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com