LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ وارث خان تہذیب الحسن کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ وارث خان تہذیب الحسن کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 نامزد ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 نامزد ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان جابر اور بابر نے معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ کر کے احسن کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 4 دن قبل درج کیا گیا وارث خان پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com