اسلام آباد (اردو ٹائمز) گھریلو گیس صارفین کےلئے قیمتوں میں 64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان
اسلام آباد(آئی پی ایس)سوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کروا دی ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق سوئی ناردرن کو رواں مالی سال کی ضروریات میں 20ارب 58کروڑ 20لاکھ روپے کی کمی کا سامنا ہے، مالی ضروریات میں 48 کروڑ 90لاکھ روپے ایل پی جی ایئرمکس پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
گھریلو صارفین کو رواں مالی سال کے دوران آر ایل این جی پر منتقلی کے لیے سوئی ناردرن کو 163ارب 5کروڑ 80لاکھ روپے لاگت کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ گیس کی لاگت کو ایچ ایس ایف او اور خام تیل کے نرخوں سے جوڑا گیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس نے ہر درجے کے صارفین کے لیے یکم جولائی 2024ء سے آر ایل این جی سپلائی لاگت بڑھا کر 1711.73 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔