LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان میں دیوالی کا صحیح وقت 31اکتوبر ہے ، سربراہ پاکستان ہندو کونسل

اسلام آباد دیوالی کا تہوار عموماً خزاں کے موسم میں اکتوبر اور نومبر میں منایا جاتا ہے اور یہ ہندو کیلنڈر پر مبنی ہے جو کہ چاند پر مبنی ہے لیکن شمسی کیلنڈر سے بھی ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر تین سال میں دو ماہ کو ایک ماہ کے طور پر گنا جاتا ہے۔ اس جشن کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے۔
ہندوؤں کی روایت میں آتا ہے کہ یہ جشن اور چراغاں اس لیے کیا جاتا ہے کہ اس دن ان کے بھگوان رام، ان کی اہلیہ سیتا اور ان کے بھائی لکشمن 14 سال کے بنواس یعنی جنگل میں جلاوطنی اور لنکا کے بادشاہ راون کو شکست دینے کے بعد گھر لوٹتے ہیں جس کی خوشی میں رام کے شہر اور اور ان کے دارالحکومت ایودھیا میں چراغاں کیا جاتا ہے یعنی دیے یا دیپک جلائے جاتے ہیں۔رواں برس یہ تہوار 31 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے اور بعض جگہ یکم نومبر کو۔ اس کے پس پشت بہت ساری کہانیاں ہیں۔اس حوالے سےسربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے پوری تحقیق کی ہے جس کے مطابق 31اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق اماوس کی شروعات دوپہر3بجکر22منٹ پر شروع ہورہی ہے اور یکم نومبر کو شام پانچ بجکر 46منٹ پر وہ ختم ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ پوجا کا وقت 31اکتوبر 6بجکر22منٹ سے 8بجکر 11تک کا ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری سے التماس کی کہ 31اکتوبر کو ہی دیوالی منائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com