اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،غیرحتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ)کو برتری حاصل ہے۔
لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے روف عطا نے 558 اور حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کیے اور یوں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار روف عطا نے کامیابی حاصل کی۔
ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد روف عطا نے 125 ووٹ لیے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری جہاں ہے تاہم غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رف عطا190 ووٹ لے کر آگے ہیں، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ اسٹیشنز پر میاں رف عطا نے 44 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ)کے میاں محمد روف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے، غیرحتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ کو 123 ووٹ ملے اور میاں محمد رف 3 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔
خیبرپختونخوا کے شہر بنوں سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رف عطا 21 ووٹ لے کر جیت گئے، حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 10 ووٹ لے سکے، میاں رف عطا نے ایبٹ آباد سے 7، بنوں سے 11، ڈی آئی خان سے 14، سوات سے 8 اور پشاور کے پولنگ اسٹیشن سے 4 ووٹوں کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی۔اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے میاں محمد راوف عطا 25 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 11 ووٹ لے سکے، سوات سے بھی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا جہاں میاں محمد رف عطا نے 20 اور منیر کاکڑ نے 12 ووٹ لیے۔
حیدرآباد سے بھی غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رف عطا نے 50 ووٹ لیے کر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 34 ووٹ لے سکے اور انہیں 16 ووٹ سے اسٹیشن میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔