پشاور (اردو ٹائمز) عمران خان کے قریبی ساتھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
پشاور:سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا عاطف خان کو اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سےطلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
عاطف خان کو مالم جبہ میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔
عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے اینٹی کرپشن ڈائریکٹریٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سابق صوبائی وزیر پر ایک نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے