LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟ ایف آئی آر میں سنگین الزامات

لاہور (سب نیوز )تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس جن کا اصل نام غزالہ ادریس ہے، ان کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ کال پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا اس نے آج بھی میری بہن کو مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

لاہور کے ڈیفنس سی تھانے میں تعینات انسپیکٹر ماجد بشیر کے خلاف غزالہ ادریس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے نرگس سے فارم ہاس اور دیگر جائیداد ان کے نام کرنے کا تقاضہ کیا۔لاہور میں درج ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ ماجد بشیر نے سرکاری پستول سے میرے منہ پر لگاتار وار کیے، جس سے میرا منہ خون میں لت پت ہوگی

ا۔نرگس نے پولیس کو بتایا کہ انسپیکٹر ماجد بشیر ان کے ایک نو کینال کے پلاٹ پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس سے قبل بھی ان کے شوہر تین مرتبہ ان کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شوہر نے سرکاری پسٹل سے نرگس کے منہ پر وار کیے، انہیں زمین پر گھسیٹا، پسلیوں پر ڈنڈے مارے اور کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر حسب معمول سونا، نقدی اور جائیداد کے کاغذات ہتھیانے کے لیے ان پر دبا ڈال رہے تھے۔ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے نرگس پر دبا ڈالا کہ وہ آفتاب اقبال کی سابق اہلیہ مریم کو گھر لانا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں اداکارہ کے چہرے اور ہاتھوں پر تشدد کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com