راولپنڈی (اردو ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں گے۔
میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یوسف شامل ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ آج بانئ پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی