ہری پور (اردو ٹائمز) ( ملک رضوان چوہان ) ہری پور سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز طیب خان سواتی کے بیٹے رشتہ ازوادج میں منسلک ہو گئے
ہری پور ( ملک رضوان چوہان ) ہری پور سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز طیب خان سواتی کے بیٹے رشتہ ازوادج میں منسلک ہو گئے گزشتہ روز شان میرج ہال علی خان میں دعوت ولیمہ کے موقع پہ سیاسی و سماجی چیمبرز ممبران وکلا برادری صحافی برادری نے کثیر تعداد میں دعوت میں شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے، سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد خان، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سید حامد شاہ ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شہباز محمود نائب صدر ملک سعید اختر ، سابق صدور ڈاکٹر امجد قریشی ، حاجی فخر عالم ، ملک سلیم اعوان ، حاجی منظور الہی سمیت سابق ممبران ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمین یونین کونسل سمیت کثیر تعداد میں فیکڑی مالکان نے شرکت کی دعوت کی تقریب میں مہمانوں کو طیب خان سواتی نے ویلکم کیا اور انکی دعوت میں شرکت کرنے پہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،