LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

گوجرانوالا (اردو ٹائمز) حافظ آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا

گوجرانوالا(آئی پی ایس ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم کیخلاف 10سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائجیریا اور لیبیا میں محصور رکھا تھا۔ واضح رہے گزشتہ سال جون میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے میں ہلاک افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com