LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عمران خان کے بازیاب وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد پولیس کے حوالے

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف کے بازیاب ہونے والے وکیل انتظار پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔اٹک پولیس نے انتظار حسین پنجوتھا کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجوتھا کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے۔

ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پنجوتھا کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسلام آباد لے آئے۔ انتظار حسین پنجوتھا کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔ اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی ویرانے میں چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے۔ انتظار حسین پنجوتھا گاڑی سے ہاتھ پاوں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے۔

اسلام آباد پولیس انتظار حسین پنجوتھا کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کریگی۔ انتظار حسین پنجوتھا سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔ انتظار حسین پنجوتھا نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com