LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اللہ مجھے برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کھچی

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اورنگزیب کچھی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مجھے تباہ و برباد کر دے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اورنگزیب کھچی کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کئے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں اس دن ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا۔
اورنگزیب کھچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے، آنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کے عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com