LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

سرینگر (اردو ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی جان لے لی

سرینگر (آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارت فوجی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں تعینات بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار جب ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تو ساتھی اہلکار اس کے کمرے میں گئے،بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار کا کمرا اندر سے بند تھا، ساتھی اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو 33 سالہ نتیش کمار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے پنجاب روانہ کردیا گیا۔تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ کشمیر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم ایسی کسی انکوائری کمیٹی کا کبھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباو اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوجیوں کے خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔ افسران بالا کے ناروا سلوک اور خواتین اہلکار کے ساتھ جنسی ہراسانی بھی ایک وجہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com