LOADING

Type to search

بین الاقوامی

واشنگٹن (اردو ٹائمز) یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ

واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انتخابی مہم اور اس کے نتیجے میں کامیابی ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی۔
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی سیاسی جیت ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ، ہم ایک تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔
دوسری بار منختب ہونے والے صدر نے کہا کہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ہم امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہترین انتخابی مہم چلائی، یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کا بھرپورشکریہ ادا کرتاہوں۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے جب کہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکانس کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا۔7 پانسہ پلٹ ریاستوں میں سے 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، جن میں شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکانس شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com