LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم قمار بازوں کے خلاف کاروائی ، تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار

راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم قمار بازوں کے خلاف کاروائی ، تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 16 ہزار 600 روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار بازوں کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اختر، اسلام، بادشاہ، یاسین،شیر محمد اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 16 ہزار 600 روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او پیرودھائی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com