راولپنڈی (اردو ٹائمز) تھانہ پیر ودائی کے نئے ایس ایچ او ملک کاشف نے اتے ساتھ ہی تھانے کی حدود میں منشیات کے دو نائن سی کے پرچے دے ڈالے
تھانہ پیر ودائی کے نئے ایس ایچ او ملک کاشف نے اتے ساتھ ہی تھانے کی حدود میں منشیات کے دو نائن سی کے پرچے دے ڈالے اور کہا کہ علاقے کے اندر منشیات کا ہر ممکن کوشش تک خاتمہ کروں گا کیونکہ یہ راولپنڈی بس سٹینڈ کے علاقہ ہے اور یہاں پہ کرائم کی نوعیت زیادہ ہے اور میری کوشش ہے کہ میں کرائم کو کنٹرول کر سکوں اور ہوٹل لائن جو کہ بغیر ائی ڈی کارڈ اور بغیر ویریفکیشن کے کمرے اور چرپائیاں دے رہے ہیں انہیں وارننگ جاری کر دی ہے اور جو بھی مسافر ائے اس کا اندراج تھانے میں لازما درج کروائیں تاکہ تھانے کو علم ہو کہ کون سا مسافر کس ہوٹل میں ٹھہرا ہے اور اس کے پاس کیا سامان ہے باقی میری کوشش ہے کہ میں منشیات پہ قابو کر سکوں اور تمام اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ منشیات اور جرائم پر نو کمپرومائز اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اس سلسلہ میں اڈے کی یونین کو بی بلا کر انہیں بھی ہدایت جاری کروں گا کہ علاقہ پیر ودائی کے اندر جرائم کے اندر کوئی شخص انوالو ہوا تو میں ان کے خلاف قانونی کاروائی سے گریز نہیں کروں گا