پنجاب پولیس کے ایس پی کا50 لاکھ کی جعلی کرنسی استعمال کرنے کا معاملہ
زرائع کے مطابق وفاقی اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ایس پی بلال قیوم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔
عامر نامی ملزم نے 50 لاکھ جعلی کرنسی دینے کا الزام بلال قیوم پر لگایا ۔۔پولیس
ایف آئی اے نے عامر کے خلاف 50 لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔۔۔
بلال قیوم سنٹرل پولیس آفس میں تعینات تھے،ملزم عامر کے انکشاف کااعلیٰ حکام کوبتایا گیا۔۔پولیس
اعلیٰ حکام کے نوٹس کے بعد وفاق نے بلال قیوم کو معطل کر دیا۔۔پولیس
بلال قیوم نےعبوری ضمانت کرا لی ہے۔۔ذرائع
بلال قیوم نے ملزم عامر کو 50 لاکھ کے جعلی نوٹ د ے کر اس سے کار خریدی تھی ۔پولیس
بلال قیوم کو سابق سی سی پی او عمر شیخ نے اپنے دور میں ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بھی لگوایا تھا۔