LOADING

Type to search

Uncategorized

اٹک (اردو ٹائمز) تحصیل دار فتح جنگ۔ زیلدار فیملی اف چکوال کے چیف اور خطہ پوٹھور کی معروف شخصیت چوہدری شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیزہ بازی گھڑ سواری کا کھیل مردانہ کھیل ہے

اٹک ( ثاقب خان کھٹڑ)
تحصیل دار فتح جنگ۔ زیلدار فیملی اف چکوال کے چیف اور خطہ پوٹھور کی معروف شخصیت چوہدری شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیزہ بازی گھڑ سواری کا کھیل مردانہ کھیل اور راولپنڈی ڈویژن میں خطہ پوٹھوہارکے اس بہترین روایتی کھیل کا سرخیل ضلع اٹک ہی ہے نیزہ بازی کے مقابلوں کے شاندار سلسلے عرصہ دراز سے چلے آرہے ہیں لیکن اس سال اٹک میں مہریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام تین روزہ فیسٹیول میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلے کااہتمام کر کے ایک ضلع اٹک کھیلوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہریہ ٹاؤن اٹک کے چیئرمین ملک جاوید اختر اور انکے صاحبزادگان ایم ڈی مہریہ ٹاؤن ملک عاطف جاوید اور ملک احسن جاوید کے زیر اہتمام بین الاقوامی نیزہ بازی کے دوسرے روز مہریہ گراؤنڈ میں شرکت کے بعد نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیزا بازی کے اسگدس ممالک پرمشتمل ورلڈنیزہ بازی فیڈریشن کے پاکستان ہارس اینڈ ماؤنٹڈ آرچری فیڈریشن کی زیر نگرانی اور مہریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام پہلا قومی سطح پر نیزہ بازی کا ماڈل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے2خواتین اور 11سالہ بچے سمیت 400 معروف نیزہ بازوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے
مہریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام نیزہ بازی کے دوسرے اور آخری روز کے مقابلوں کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،جنرل زاہد محمود ملک ،ممبر جوڈیشل کمیشن وایم این اے شیخ آ فتاب احمد ،ملک حمید اکبر خان شین باغ ،ملک طاہر اعوان اٹک ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ،ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم اور سجادہ نشین پریم نگر فقیراں سائیں ملک عاقب علی سمیت صوبہ پنجاب خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ و بلوچستان کے علاقوں کے گھڑ سوار اور مہمان شخصیات موجود تھیں تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ اس کھیل سے منسلک نوجوانوں کے اندر زندگی کی دوڑ میں مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوتا ہے جو علاقے اس روایتی کھیل کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ان علاقوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ایک کا جذبہ اجاگر ہو کر رہ جاتا ہے ہم اس بہترین کھیل اور نیزہ بازی کے ساتھ علاقہ کی شاندار روایات قائم رکھنے پر ضلع اٹک کی گھڑ سواری سے متعلق سرکردہ شخصیات اور موجودہ حالات میں مہریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک جاوید اختر نے جو بہترین کاوش انجام دی ہے بلاشبہ وہ اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہیں اور ضلع اٹک میں اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلے انکے معاونین اور ان کے گھڑ سواروں کی بھرپور دلچسپیوں کے اظہار پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com