لاہور (اردو ٹائمز) منشیات کے تدارک کے لیئے پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی
منشیات کے تدارک کے لیئے پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی،
پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی 330 کلوگرام منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی بروقت کاروائی نے لاہور کی نوجوان نسل کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ملزمان نے شہر کے پوش ایریاز میں منشیات لا کر تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر فروخت کرنا تھیں۔ منشیات کی ترسیل کے لیئے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقعد انعام کا اعلان۔