LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام اقرا یونیورسٹی کے 50طلباو طالبات پر مشتمل چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

ازدفتر افسر تعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام اقرا یونیورسٹی کے 50طلباو طالبات پر مشتمل چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،ہمارے لئے آپ کی ٹریننگ مکمل کروانا ایک اہمیت کا حامل ہے،ہمارے لئے سب سے اہم تعلیمی اداروں تک جانا اور بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئے طلباءکی ذہن سازی کرناہے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کوٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی فرینڈآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام اقرا یونیورسٹی کے 50 طلباءو طالبات پر مشتمل چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،اس سلسلے میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے آپ کی ٹریننگ مکمل کروانا ایک اہمیت کا حامل ہے،ہمارے لئے سب سے اہم اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیوں تک جانا اور بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئے طلباءکی ذہن سازی کرناہے،پولیس کے لئے عوامی رائے بدلنا انتہائی مشکل عمل ہے،ہم اپنے طریقے کار اور سہولیات عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں تاکہ عوام کو پتہ چلے پولیس کیا ہے،میں بلند و بالا دعوﺅں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عملی طور پر7 /24 کام کررہے ہیں،سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہاکہ عوام کی خدمت کرنے والے اللہ کی طرف سے منتخب ہوتے ہیں،مشکل وقت میں سب سے پہلا ردعمل دینے والا محکمہ پولیس ہے،بدلتے دور کے ساتھ پولیس کوںعصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں،اسلام آباد پولیس 64 شہداءکے خون کی وارث ہے،وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہمارا عہد ایک ہی ہے،ہم نے آپ سے وہ تعلق بنایا ہے جو دائمی ہے،پولیس کلچر مثبت عناصر پر مشتمل ہے اس سے منفی عنصر کو ختم کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ رضا کاران پولیس اور فرینڈز آف پولیس کا کردار ایک ہی ہے جس میں جرائم کی بیخ کنی میں عوامی اطلاع سب سے اہم ہے،آئیں ہمارا حصہ بنیں اور مل کر عوامی خدمت کریں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com