رحیم یار خان (اردو ٹائمز) سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹرز محمداشرف نون، ڈاکٹر محمدصدیق چوہدری کی پاکستان آمد
رخان سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹرز محمداشرف نون، ڈاکٹر محمدصدیق چوہدری کی پاکستان آمد،اپنی زیرسرپرستی گلش میرج لان گلشن اقبال میں چار روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔ سابق ایگزیکٹو ممبرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری شفیق الرحمٰن، گورنمنٹ کنٹریکٹر چوہدری شاہد جمیل، چوہدری طلحہ محمدرفیق،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری کے خصوصی تعاون سے لگائے فری آئی کیمپ کا افتتاح سابق ایم پی اے چوہدری محمدشفیق نے کیا، سابق سینئرنائب صدر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری شوکت حیات، سٹی صدر انجمن تاجران چوہدری عظمان اصغر انکے ہمراہ تھے۔چار روزہ فری آئی کیمپ میں جدیدطریقہ علاج فیکو سے آنکھوں کے آپریشن کئے جائیں گے جہاں ادویات اورکھانا بالکل فری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب سے آئے ہوئے ای این ٹی سپیشلست ایچ اوڈی دمام ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمداشرف نون، اورپروفیسر ڈاکٹر محمدصدیق چوہدری نے کہاکہ اس کار خیر کا آغاز ہم نے 2009ء میں کیا تھا سعودی عرب میں ہم ڈاکٹرز کی ایک تنظیم ہے جو اپنے زکواۃ کی رقم سے پاکستان کے مختلف شہروں میں فری آئی کیمپ لگاکر مسحقین اورغریب لوگوں کے آنکھوں کے فری آپریشن کرتی ہے اورمفت ادویات دیتی ہے، رحیم یارخان میں اس سے پہلے ہم متعدد بار کیمپ لگاچکے ہیں اب تک ہم 8ہزار مریضوں کے فری آپریشن کرچکے ہیں اوریہ صدقہ جاریہ ہے،اس سے قبل بالاکوٹ آزاد کشمیر میں فری کیمپ لگا چکے ہیں ایک سال کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہم فری آئی کیمپ لگاتے ہیں جہاں مستحق مریض استفادہ حاصل کرتے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ کارخیر کے کاموں میں ہرصاحب حیثیت کو حصہ لینا چاہیے اگرامیرلوگ اپنی زکواۃ صحیح طریقہ سے نکالیں تو پاکستان میں کوئی آدمی غریب نہیں رہیگا اورنہ ہی کوئی علاج کے بغیر مرے گا۔انہوں نے ڈاکٹرمحمداشرف نون اورڈاکٹرمحمدصدیق چوہدری کے اس نیک کام کی بے حد تعریف کی اوراسے ایک نعمت قراردیا۔ اس موقع پرچوہدری شفیق الرحمٰنٰ،چوہدری حمزہ شفیق، چوہدری شاہد جمیل اورچوہدری طلحہ محمدرفیق نے جو کہ منتظمین تھے مریضوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ اورکھانے کا وسیع اہتمام کیا۔ماہرڈاکٹرز نے پہلے دن 75مریضوں کے مفت فیکوآپریشن کئے.جبکہ چارروزہ فری آئی کیمپ میں 5سوسے زائد مریضوں کے مفت آپریشن کئے جائیں گے۔مریضوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر محمداشرف نون، ڈاکٹرمحمدصدیق چوہدری اورچوہدری شفیق الرحمٰن کا شکریہ اداکیا۔
کیپشن:رحیم یارخان: سابق ایم پی چوہدری محمدشفیق فری آئی کیمپ کا افتتاح کرکے دعامانگ رہے ہیں، ڈاکٹر محمداشرف نون، ڈاکٹر محمدصدیق چوہدری، چوہدری شفیق الرحمٰن،چوہدری شوکت حیات، چوہدری عظمان اصغر،قیصر غفور چوہدری، شاہد جمیل،حمزہ شفیق ودیگر موجود ہیں