LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی تاجروں کے الیکشن شیڈیول کا اعلان کر دیا گیا ۔

الیکشن مورخہ 04.12.2024 بروز بدھ کو کروائے جائیں گے تاجر حق رائے دہی صبح 09 سے شام 04 بجے تک استعمال کر سکیں گے ۔

شیڈیول کا اعلان اعلان چیف الیکشن کمیشن سیف اللہ خان نے کمیٹی راجہ خاقان جمیل ملک شہباز طلعت بٹ حاجی امجد شبیر بھٹی کی موجودگی میں کیا

راولپندی(عدنان حیدر بری)جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیر ودھائی انجمن تاجران کے جنرل الیکشن کمیشن سیف اللہ خان نے ممبران کی موجودگی میں الیکشن شیڈیول کا اعلان کر دیا دوران اعلان الیکشن شیڈیول تمام ممبران نے حاضری یقینی بنائی الیکشن کمیشن کی نامزدگی باقائدہ مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں مورخہ 04.11.2924 کو کیا گیا جس کے مطابق چئیر مین الیکشن کمیشن حاجی سیف اللہ خان منتخب ہوئے جبکہ معزز ممبران میں ملک شہباز حاجی امجد طلعت بٹ راجہ خاقان جمیل شبیر بھٹی کے نام شامل ہیں الیکشن کمیشن چئیر مین سیف اللہ خان نے ممبران کی موجودگی میں مختلف تاریخوں میں 6 اجلاس کئے جس میں کھلا آپشن موجود تھا جس میں تاجروں کو الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ممبران کے نام دئیے جانے تھے جس پر مذاکرات اور معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا مورخہ 07.11.2024 کو الیکشن کمیشن کا الیکشن کے حوالے سے پہلا اجلاس ہوا دوسرا اجلاس 09.11.2024 کو تیسرا اجلاس 11.11.2024 چوتھا اجلاس 13.11.2024پانچواں اجلاس 15.11.2024اکو مشاورت ہوئی کہ اگلا اجلاس 17.11.2024 کو ہو گا اور اس میں الیکشن شیڈیول کا اعلان ہو گا جس پر آج مورخہ 17.11.2024 کو اجلاس ہوا جس میں الیکشن شیڈیول کا اعلان کیا گیا الیکشن شیڈیول کا اعلان چیف الیکشن کمیشن سیف اللہ خان نے کمیٹی ممبران جن میں طلعت بٹ راجہ خاقان جمیل ملک شہباز حاجی امجد اور شبیر بھٹی کی موجودگی اور مشاورت سے الیکشن شیڈیول کا اعلان کیا جس کے مطابق 18.11.2024 کو ووٹر لسٹیں تیار کی جائیں گی 5 دن میں ووٹر لسٹیں مکمل ہونگی 23.11.2024 کو دن 11 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹرز لسٹوں پر اعتراض سنے جائیں گے مورخہ 24.11.2924 کو پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن راجہ خاقان جمیل کے دفتر میں حتمی ووٹرز لسٹیں آویزاں کی جائیں گی جنہیں میونسپل کارپوریشن جنرل بس سٹینڈ کے دفتر کے باہر اعتراضات کے بعد آویزان کیا جائے گا تاکہ تاجر اپنا نام اور ووٹ آسانی سے دیکھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں 25.11.2024 کو کاغذات نامزدگی جمع کئے جائیں گے جو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک وصول کئے جائیں گے مورخہ 26.11.2024 کو کاغذات کی جانچ پڑتال اور اُمیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائینگی مورخہ 27.11.2024 انتخابی نشان الاٹ ہونگے مورخہ 02.12.2024 رات 12 بجے تک الیکشن کمپین ختم ہو جائے گی مورخہ 04.12.2024 بروز بدھ پولنگ کا دن ہو گا اس دن تمام تاجر برادری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ووٹنگ کا عمل صبح 09 بجے شروع ہو گا جس کا اختتام شام 04 بجے تک ہو گا تمام تاجر 04 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے تاہم جو تاجران وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ کیمپ میں موجود ہو گے انہیں ووٹ ڈالنے کا حق ہو گا ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد موقع پر الیکشن کمیشن حاجی سیف اللہ خان اپنے کمیٹی کے ممبران کی موجودگی میں اعلان کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن کمیٹی جو گروپ جیت جائے گا مورخہ 05.12.2024 کو نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com