اسلام آباد (اردو ٹائمز) توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس ، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد:توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہیں کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کے لیے وقت مانگ لیا۔
وضح رہے کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد ہیں جبکہ عمران خان 5 احتجاج اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں نامزد ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا