LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پلاٹس منسوخی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے سے طلب کرلیا

اسلام آباد  ایف آئی اے تحقیقات کی بنیاد پر سی ڈی اے کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے الاٹ شدہ پلاٹوں پر سی ڈی اے کو کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک دیا ۔

متاثرہ درخواست گزار قیصر علی کی جانب سے حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے انکوائری کی بنیاد پر سی ڈی اے الاٹ شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ نہیں کرسکتا،

سی ڈی اے غیر قانونی طور پر الاٹ اور ٹرانسفر شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کررہا ہے،

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے سے 29 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com