جارجیا (اردو ٹائمز) دھاندلی کا الزام ، جارجیا میں اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی
جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے اجلاس میں شریک تھے کہ اپوزیشن رہنما نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے اوپر سیاہی پھینک دی۔
سیاہی پھینکنے کی وائرل ویڈیو خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ، سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔